News-05-July-2017-3

ریلوے کوچ کو ویسپا بطور رشوت تحفہ دیا گیا، کراچی میں کرکٹ میچ کھیلا اور زیرو پر آؤٹ

Published : Jul 5th, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ کچھ تنخواہ دار اور وظیفہ خور نواز شریف کو کامیاب کرکٹر ثابت کرنے کیلئے جھوٹ بول رہے ہیں ۔ نواز شریف نے کھیل میں بھی کرپشن کو متعارف کروایا البتہ ناکام کرکٹر ثابت ہونے کے بعد وہ سیاست میں کرپشن کا گند ڈالنے میں کامیاب ہو گئے۔ میری اطلاع کے مطابق 1977 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کیلئے نواز شریف نے ریلوے ٹیم میں شامل ہونے کیلئے اس وقت کے ریلوے کوچ کو ویسپا بطور رشوت تحفہ دیا اور کراچی میں کرکٹ میچ کھیلا اور زیرو پر آؤٹ ہوئے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نیٹ پریکٹس بھی بالرز اور فیلڈرز اپنے کھڑے کر کے کرتے تھے ۔انہوں نے جب سے ہوش سنبھالا ہر کام پیسے سے نکالنے کی کوشش کی اسی لئے بہت زیادہ پیسہ ہر وقت ان کی ضرورت بنا رہا جس کی وجہ سے کرپشن اور کمشن کو بام عروج پر پہنچایا ۔