News - 11 Sep - 2017 - 4

مرکزی نظامت تربیت منہاج القرآن کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں عرفان القرآن کورس کا انعقاد

Published : Sep 11, 2017

 مرکزی نظامت تربیت ،تحریک منہاج القرآن کے زیر ِاہتمام جڑانوالہ ضلع فیصل آبادکے نواحی علاقے میں القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مرکز سے کوارڈنیٹر کورسزمحترم محمود مسعود قادری اور محترم مجاھد حق نواز نے خصوصی شرکت کی ۔علاوہ ازیں علاقہ بھر سے علمائےکرام ،اساتذہ کرام اور عوام الناس کی کثیر تعداد شریک ہوئی ،خصوصی طور پر محترم خلیل احمد طاہر ،علامہ ریاض اور رانا شکیل نے شرکت کی ،اس تقریب میں مہمان ِ خصوصی علامہ محمود مسعود قادری نے گفتگو کرتے ہوئے عرفان القران کورس کی اہمیت و افادیت پر زور دیا اور عرفان القران کورس کے مندرجات و مشتملات پر بریفنگ دی،دیگر مقررین نے نظامت تربیت کی کاوشوں کو سراہا اور قران مجید کی تعلیمات کی منفرد انداز سے ترویج و اشاعت کو دادو تحسین سے نوازا ،تقریب کے اختتام پرجڑانوالہ اور نواحی دیہات میں دو کلاسز کے اجرائ کا اعلان بھی کیا گیا مرکزی نظامت تربیت ،تحریک منہاج القرآن کے زیر ِاہتمام پڈیانوالہ فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں عرفان القرآن کورس کی تین ماہ کی کلاس کے بعد اختتامی تقریب مع تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔جس میں مرکز سے ڈائریکٹر کورسز محترم حافظ سعید رضا بغدادی اور کوارڈنیٹر کورسزمحترم محمود مسعود قادری اور محترم مجاھد حق نوازنے خصوصی شرکت کی ۔علاوہ ازیں علاقہ بھر سےخواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی ،خصوصی طور پرمحترم علامہ عدنان وحیدقاسمی،محترم انجنیئر ساجد علی،محترم شفیق صاحب ،محترم جمیل صاحب نے شرکت کی۔ کورس میں شریک طالبات نے Presentationبھی پیش کی ، دیگر مقررین نے نظامت تربیت کی کاوشوں کو سراہا اور قران مجید کی تعلیمات کی منفرد انداز سے ترویج و اشاعت کو دادو تحسین سے نوازا ،تقریب کے اختتام پرگجیانہ نو اور فاروق آباد میں مزید دو کلاسز کے اجرا کا اعلان کیا گیا۔ مرکزی نظامت تربیت ،تحریک منہاج القرآن کے زیر ِاہتمام حجرہ شاہ مقیم تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ میں ِعرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مرکز سے ڈائریکٹر کورسز محترم حافظ سعید رضا بغدادی اور کوارڈنیٹر کورسزمحترم محمود مسعود قادری نے خصوصی شرکت کی ۔علاوہ ازیں علاقہ بھر سے علمائےکرام ،اساتذہ کرام ،مخیر حضرات اور مردو خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی ،خصوصی طور پر محترم مختار احمد اشرفی ،علامہ محمد یوسف صاحب اور علامہ غلام شبیر جامی صاحب نے شرکت کی ،اس تقریب میں مہمان ِ خصوصی حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے گفتگو کرتے ہوئے عرفان القران کورس کی اہمیت و افادیت پر زور دیا اور عرفان القران کورس کے مندرجات و مشتملات پر بریفنگ دی،دیگر مقررین نے نظامت تربیت کی کاوشوں کو سراہا اور قران مجید کی تعلیمات کی منفرد انداز سے ترویج و اشاعت کو دادو تحسین سے نوازا ،تقریب کے اختتام پر دو کلاسز کے اجرائ کا اعلان کیا گیا، مرکز سے معلمین کورس سے سند یافتہ معلم محترم سلیم حیدر اس کلاس میں تدریس کے فرائض سرانجام دیں گے،تقریب کا اختتام دعا سے ہوا