News - 13 Sep - 2017 - 3

نظامت تربیت کراچی کے زیر اہتمام پندرہ روزہ عرفان القرآن کورس کا انعقاد 17ستمبر سے ہوگا

Published : Sep 13, 2017

تحریک منہاج القرآن کراچی نظامت تربیت کے زیر اہتمام پندرہ روزہ عرفان القرآن کورس 17ستمبر سے المنہاج گلشن اقبال میں شروع ہو گا ۔کورس میں عربی گرامر،ترجمہ قرآن،قرآن کی تفسیر،احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ،ملٹی میڈیا کلاسز ہونگی اس سلسلے میں علامہ محمود مسعود اور علامہ حق نوازمجاہد کے مختلف علاقوں کے دورے اورتیاریاں عروج پر ہیں۔ عرفان القرآن کورس کے لیکچرزمرکزی ڈائریکٹر نظامت تربیت علامہ سعید رضا بغدادی دیں گے۔تحریک منہاج القرآن کراچی نظامت تربیت کے علامہ افتخار احمد،علامہ مکرم مقصود،فائزہ خان،نصرت کمال،معصومہ امیر نے عرفان القرآن کورس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا عرفان القرآن کورس پر امن معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا۔