News - 17 Sep - 2017 - 3

شیخ رشید کی ڈاکٹر طاہر القادری سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات

Published : Sep 17, 2017

لاہور() گذشتہ روز  شیخ رشید احمد نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔  دونوں راہنماؤں نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اشرافیہ کی کرپشن کے خلاف شاندار قانونی کردار ادا کرنے پر شیخ رشید کو مبارکباد دی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے تمام کردار اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دلی خواہش ہے کہ لٹیروں کے خلاف پوری قوم یک زبان ہوجائے ۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اشرافیہ کے خلاف کرپشن کے تمام کیسز منطقی انجام سے دو چار ہونے چاہییں ۔ 

ملاقات میں چیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹر نیشنل ، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ، راجہ زاہد اور نور اللہ صدیقی بھی شامل تھے ۔

 

Image may contain: 3 people, people smiling, people sitting