News - 25 Sep - 2017 - 7

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام پانچ روزہ عظیم الشان پیغام حسین کربلا کانفرنسز بسلسلہ شہادت امام حسین ؑ منعقد ہوں گی

Published : Sep 25, 2017

تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر صدیق بٹ نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے تحت پانچ روزہ عظیم الشام پیغام حسینؑ کانفرنسز بسلسلہ شہادت امام حسین ؑ کا انعقاد کیا جائے گا۔ پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیغام کربلا کانفرنس کا پہلا پروگرام مورخہ27ستمبر بمطابق 6محرم الحرام جامع مسجد حسان بن ثابت ایف ٹین 2میں بعد نماز عشاء منعقد ہوگا،دوسرا پروگرام 28ستمبر بروز جمعرات بمطابق 7محرم الحرام کو جامع مسجد علی ؑ H/13اسلام آباد میں بعد نماز عشاء منعقد ہوگا،تیسرا پروگرام 29ستمبر بروز جمعۃ المبارک بمطابق 8محرم الحرام جامع مسجد مہریہ رضوئیہ G/10.3میں بعد نماز عشاء منعقد ہوگا،چوتھا پروگرام جامع مسجد زینب ترامڑی میں 30ستمبر بمطابق 9محرم الحرام کو بعد نماز عشاء منعقد ہوگا،جبکہ کہ پانچواں اور آخری پروگرام مورخہ 10محرم الحرام بمطابق یکم اکتوبر بروز توار کو جامع مسجد حیدری کراچی کمپنی میں منعقد ہوگا،پیغام کربلا کانفرنسز میں ثناء خوان حضرات بارگاہ حسین ؑ میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے،جبکہ علامہ شیر محمد قادر،علامہ میر اشتیاق احمد ایڈووکیٹ،علامہ محمد صدیق بٹ،پروفیسر عبدالغفور نجم،علامہ قاری عبدالجبار ،علامہ شیر محمد قادری،کانفرنسز میں خطابات کریں گے،صدیق بٹ نے کہا کہ کربلا کے ریگزار میں امام عالی مقامؑ نے تپتے صحرا میں اپنی اور اپنے گھرانے کی قربانی دے کر اسلام کو رہتی دنیا تک زندہ و جاوید کر دیا،آج بھی حسینیتؑ کے پیروکار یزیدیت کے خلاف برسرپیکار ہیں ،