News - 26 Sep - 2017 - 2

مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، حکومتیں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل پیدا کرر ہی ہیں : عوامی تحریک کراچی کا مشترکہ بیان

Published : Sep 26, 2017

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے رہنماوں کا اپنے مشترکہ بیان میں کہنا ہے کہ  مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ پیاز ٹماٹروں سمیت تمام سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ٹماٹر کی قیمت 210روپے سے تجاوز کر چکی ہے ۔ حکومتیں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل پیدا کررہیں ۔عوام اب احتساب کریں جو حکومتیں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئیں ہیں انھیں مسترد کر دیں ۔