News - 26 Sep - 2017 - 3

منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام ’’پیغام کربلاکانفرنس ‘‘، علامہ فرحت حسین شاہ کا خصوصی خطاب

Published : Sep 26, 2017

منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام ’’پیغام کربلاکانفرنس ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس سے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ سید فرحت حسین شاہ نےخصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق بلند کرنا انبیاء علیھم السلام کی سنت اور پیغام کربلا ہے۔ حسینیؓ فکر پر عمل کرتے ہوئے قوم کو ظلم اور استحصال والے نظام اور قاتل حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے علماء مشائخ کو کردار ادا کرنا ہو گا۔