News - 26 Sep - 2017 - 4

سانحہ ماڈل ٹاون میں انٹراکورٹ اپیل اعتراف جرم ہے : غلام علی خان

Published : Sep 26, 2017

 پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما غلام علی خان کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام انتخاب کے ہوتے ہوئے غریبوں کا مقدر نہیں بدل سکتا،سانحہ ماڈل ٹائون میں اپیل میں جانا حکمرانوں کا اعتراف جرم ہے۔ 17جون 2014ء کو انسانیت کی توہین کی گئی،اور اب توہین عدالت کی جا رہی ہے،انسانیت کی تذلیل اور اداروں کی توہین حکمرانوں کا معمول بن چکا ہے۔ عدلیہ نے بڑے طاقت ور حکمرانوں کو چور ڈکلیئر کر کے اور نااہل قرار دے کر قوم میں تبدیلی کی ایک نئی امید پیدا کر دی ہے۔