News - 26 Sep - 2017 - 6

نواز شریف کرپشن اور جھوٹ بولنے پر نکلے، ن لیگ کی مرکزی و صوبائی حکومت ایک نا اہل شخص کی انگلی کے اشاروں پر ناچ رہی ہے : بشارت عزیز جسپال

Published : Sep 26, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر رہنما بشارت عزیز جسپال کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں کا غصہ غریب عوام پر نکالا جا رہا ہے، نواز شریف کرپشن اور جھوٹ بولنے پر نکلے اس میں غریب عوام کا کوئی ہاتھ نہیں۔ ن لیگ کی مرکزی و صوبائی حکومت ایک نا اہل شخص کی انگلی کے اشاروں پر ناچ رہی ہے۔نا اہل اور قاتل ٹولہ عوام کو باور کروا رہا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کو نکال کر ملکی ترقی اور عوامی بہبود کے پہیے کو روک دیا۔ ن لیگ جو مرضی ہتھکنڈہ اختیار کر لے اب علی بابا کبھی اسمبلی میں داخل نہیں ہو سکیں گے ۔ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ قاتل اعلیٰ پنجاب کو بھی اقتدار سے الگ ہونے پر مجبور کر دے گا ۔