News - 26 Sep - 2017 - 7

قاتلوں کی نمائندگی کرنے والے سرکاری نوکر وکلاء اخلاقی ، قانونی اقدار کو پیش نظر رکھیں : خرم نواز گنڈاپور

Published : Sep 26, 2017

عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کا کہنا ہے کہ سرکاری نوکر وکلاء کا اخلاقی دیوالیہ پن دیکھا ۔جنہوں نے آئین اور قانون کے مطابق رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دینے والے فاضل جج کے بارے میں متعصب ہونے جیسے الفاظ استعمال کیے جو نرم سے نرم الفاظ میں بھی قابل شرم ہیں۔عدالتیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے دیتی ہیں ہم نے تین سال تک فل بنچ کے سامنے اپنا کیس لڑا مگر کبھی ایسے الفاظ استعمال نہیں کئے جو معزز ججز اور عدلیہ کے حوالے سے نا مناسب ہوں ،ہم نے صبر اور تحمل کے ساتھ انصاف کیلئے جدوجہد کی مگر کبھی قانون ہاتھ میں لیا اور نہ عدلیہ کے خلاف مہم چلائی۔انہوں نے کہا کہ قاتلوں کی نمائندگی کرنے والے سرکاری نوکر وکلاء اخلاقی ،قانونی اقدار کو پیش نظر رکھیں۔