News - 04 Oct - 2017 - 1

چوروں نے علی بابا کو پارٹی صدارت دیکر آئین سے غداری کی ، ثابت ہو گیا کہ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں ایک ٹیکس نہ دینے والی لمیٹڈ کمپنی ہے : خرم نواز گنڈا پور

Published : Oct 04, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ چوروں نے علی بابا کو پارٹی صدارت دیکر آئین سے غداری کی۔پاکستان،دیانت،صداقت،امانت،شرافت کے بول بالا کیلئے حاصل کیا گیا نا اہل وزیر اعظم اور انکے نالائق حواری آئین پاکستان اور ملکی قانون کی کھلم کھلا توہین کر رہے ہیں ۔ ملک کو نقصان پہنچانے اورعوام کو گمراہ کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،قومی اداروں سے تصادم کی تیاریاں کر لی گئی ہیں ۔ پارلیمنٹ کو اس گھناؤنے عمل میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ قاتلوں اور کرپٹ افراد کی جائیدادیں ضبط کر کے ان جائیدادوں سے ملکی قرضوں سے نجات حاصل کی جائے ۔ قاتل اور کرپٹ خاندانوں کو نشان عبرت بنا کر جیلوں میں ڈالا جائے ۔