News - 10 Oct - 2017 - 1

آل پارٹی یوتھ کانفرنس آج10اکتوبر کو منعقد ہو گی ، عوامی تحریک یوتھ ونگ میزبانی کرے گی ، نیشنل یوتھ الائنس بنانے پر غور ہو گا

Published : Oct 10, 2017

لاہور(9 اکتوبر 2017)پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیر اہتمام آج 10اکتوبر کو مرکزی سیکرٹریٹ میں آل پارٹی یوتھ کانفرنس منعقد ہو گی۔اس کانفرنس میں پی ٹی آئی،ق لیگ،اسلامی جمیعت طلبہ،اے ٹی آئی،پیپلز پارٹی،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن،ایم کیو ایم،ایم ایس ایف سمیت 25طلبہ تنظیموں کے مرکزی صدور و سنیئر عہدیدار شریک ہوں گے۔عوامی تھریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا کہ عوامی تحریک نے سیاسی جماعتوں کے یوتھ ونگز کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے،25طلبہ و یوتھ تنظیمات نے شرکت کی دعوت قبول کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں ختم نبوت کے حلف نامہ میں تبدیلی،نا اہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کیلئے قانون سازی،سانحہ ماڈل ٹائون اور نیشنل یوتھ الائنس تشکیل دینے کے ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔اے پی سی 3بج کر 30منٹ پر 365 ایم بلاک ماڈل ٹائون لاہور میں منعقد ہو گی۔ مظہر محمود علوی نے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے ۔حکومت لاقانونیت کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔پڑھے لکھے نوجوان اس ساری صورتحال سے خود کو الگ تھلگ نہیں رکھ سکتے۔عوامی تحریک یوتھ قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گی۔

 

No automatic alt text available.