News - 11 Oct - 2017 - 1

شریف برادران منصوبے کے تحت عدلیہ کے وقار کو مجروح کررہے ہیں ، ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ حاصل کرنا ورثاء کا آئینی حق ہے : خرم نواز گنڈاپور

Published : Oct 11, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ شریف برادران منصوبے کے تحت عدلیہ کے وقار کو مجروح کررہے ہیں، پاناما لیکس کیس کی سماعت ہو یا احتساب عدالت کی کارروائی ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ہو یا جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کے حوالے سے سنگل بنچ کا فیصلہ قانونی نکات پر بات کرنے کی بجائے اشرافیہ کے وکلاء عدلیہ کی توہین کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے دیتے۔اشرافیہ کے اس مائنڈ سیٹ کو اب قانون کی طاقت کے ذریعے بدلنا ہو گا۔ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ حاصل کرنا ورثاء کا آئینی حق اور رپورٹ دینے سے   انکار آئین کے  آرٹیکل 19 اے سے انحراف ہے ۔