News - 12 Oct - 2017 - 2

حکمران ختم نبوت کے طے شدہ معاملہ کو اپنی گندی سیاست سے دور رکھیں : خرم نواز گنڈا پور

Published : Oct 12, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ حکومت ختم نبوت کے آئینی اعتبار سے طے شدہ معاملہ کو اپنی گندی سیاست سے دور رکھے۔ نا اہل ٹولہ کرپشن ریفرنسز کے فیصلوں اور یقینی سزاؤں سے بچنے کیلئے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے اور عوام کی توجہ نان ایشوز پر مرکوز کرنا چاہتا ہے ،منظم منصوبہ بندی کے تحت 1973 کے آئین میں سیٹل ہونے والے احمدیوں و قادیانیوں کے مسئلہ کو ہوا دی جا رہی ہے جو قابل مذمت رویہ ہے۔ اس گندے کھیل کی ابتدا ختم نبوت کے حوالے سے بیان حلفی میں تبدیلی سے کی گئی۔ شدید ردعمل آنے پر حکومت کو پرانا حلف نامہ بحال کرنا پڑا۔