News - 12 Oct - 2017 - 5

منہاج القرآن حیدرآباد کے وفد کی حضرت پیر علامہ عرفان چشتی سے ملاقات

Published : Oct 12, 2017

منہاج القرآن حیدرآباد کے وفد نے منہاج علماء کونسل حیدرآباد کی سرپرستی کے حوالے سےحضرت پیر علامہ عرفان چشتی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ماہانہ درسِ عرفانُ القرآن کے ذریعے سے مشن کے فروغ کا عمل زیرِغور لایا گیا۔ وفد کی قیادت امیرِ تحریک یونس القادری، ناظم علامہ جان محمد بروہی اور پاکستان عوامی تحریک کے صدر خالد راجپوت نے کی۔ منہاج یوتھ اور مصطفوی اسٹوڈنٹس کے عہدیداران زوہیب حسین، دلنواز بلوچ اور زوہیب چنّا بھی اس موقع پر وفد میں شامل تھے۔