News - 13 Oct - 2017 - 1

ڈاکٹر طا ہر القادری کی عوامی تحریک کے سینئر رہنماوں سے گفتگو، کہتے ہیں ایک نے قومی دوسرے نے دینی سا لمیت پر حملہ کیا۔

Published : Oct 13, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پارٹی کے سینئر رہنماوں سے ملاقات کی۔ملاقات میں سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ ایک نے قومی دوسرے نے دینی سا لمیت پر حملہ کیا۔ قومی سلامتی ، نظریاتی اساس اور دیانت،امانت انہی کے ہاتھوں غیر محفوظ ہے جنہیں حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ،پاکستان کو پٹڑی پر چڑھانے اور سیاسی،معاشی،نظریاتی دہشتگردی سے بچانے کیلئے جھوٹوں،قاتلوں اور نا اہلوں کا صفایا ناگزیر ہے، اس صفائی میں جتنی تا خیر ہو گی ملک کا اتنا نقصان ہو گا ۔