News - 14 Oct - 2017 - 5

عقیدہ ختم نبوت ہماری جان،ہرزہ سرائی کرنے والے وزیر کو نشان عبرت بنایا جائے : چوہدری فیاض احمد وڑائچ

Published : Oct 14, 2017

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس اور ہماری جان ہے،ہم عقیدہ ختم نبوت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی پریس کانفرنس میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے حکومت کی دھوکہ دہی بے نقاب کردی ہے۔ایک صوبائی وزیر جو عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں ہرزہ سرائی کررہا ہے اور
قادیانیوں کی مسلمان قرار دیتا ہے اسے فوری طور پر عہدے سے برطرف کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔