News - 16 Oct - 2017 - 7

تحریک منہاج القرآن شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام ذکر حسین ؓ کانفرنس،کارکنان کی بڑی تعداد شریک

Published : Oct 16, 2017

تحریک منہاج القرآن شاہ فیصل ٹائون کراچی کے زیر اہتمام ذکر حسین ؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک منہاج القرآن شاہ فیصل سید یونس المدنی ،ناظم تحریک منہاج القرآن شاہ فیصل محمد ریاض ملک نے کہا سیدنا امام حسین ؓ نے اپنی جان اور خاندان کی قربانی دے کر دین محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بچایا۔ کفر،ظلم،قتل و غارت ،کرپشن لوٹ مارکے خلاف ڈٹ جانے کا نام حسینیت ہے ۔عقیدہ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے اسلام دشمن عناصر سازشوں سے باز آجائیں۔قوم خبر دار ہو جائے موجودہ حکمران اسلام دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اسلام اور پاکستان کے خلاف مسلسل سازشوں سے مصروف ہیں ۔قوم اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے خلاف حسینی کردار کیلئے تیار ہو جائیں۔