News - 17 Oct - 2017 - 1

 عدالتی و سرکاری اداروں کی لائیو کوریج کی اجازت دی جائے، عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور اور اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے ہائیکورٹ میں رٹ دائر

Published : Oct 17, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اشتیاق چودھر ی ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی ہے۔ جس میں اپیل کی گئی ہے کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور عوامی نمائندوں کی لوٹ مار کے کیسز کی کارروائی کی لائیو کوریج کی اجازت دی جائے۔ رٹ پٹیشن میں استدعا کی گئی کہ اوپن ٹرائل سے شفافیت آئے گی۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ پراسیکیوشن کا معیار بہتر ہو گا اور عوام کا اپنے قانونی اداروں پر اعتماد بڑھے گا۔ رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شفاف احتساب جمہوریت کی روح  ہے ،آئین کا آرٹیکل 19 پریس کی آزادی کی گارنٹی دیتا ہے اور 19اے شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے۔