News - 18 Oct - 2017 - 4

تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس کی خصوصی تقریب، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ،ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور دیگر قائدین کا خصوصی پیغام

Published : Oct 18, 2017

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس پر دنیا بھر کے کارکنان، ذمہ داران و اسلامیان پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنے کے جھوٹے اور تعصب پر مبنی پراپیگنڈے کو قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں رد کیا اور مسلم و غیر مسلم معاشروں کو بتایا کہ اسلام دہشتگردی نہیں انسانیت کے احترام اور بقاء کی ضمانت دیتا ہے اور ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔38 ویں یوم تاسیس کے موقع پر قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیک کاٹا گیا اورملکی سلامتی اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔اس موقع پر منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اصلاح احوال ،علم امن کے فروغ کی عظیم انقلابی،تجدیدی تحریک ہے ۔قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تن تنہا 38سال قبل جس دعوتِ دین کی تبلیغ کی بنیاد رکھی تھی آج اس کا نیٹ ورک دنیا کے 100ممالک میں پھیل چکا ہے اور تحریک منہاج القرآن دین مصطفی پر ہونے والے خارجی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے، بالخصوص نوجوانوں کو علم ،امن اور عمل کے راستہ پر ڈالنے کے لیے برسر پیکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا نوجوانوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ آرام طلبی،عیش کوشی اور بے مقصدیت کو اپنی زندگیوں سے نکال دیں ،اپنی جملہ مساعی کو رضائے الہیٰ کے حصول کا ذریعہ بنائیں۔اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ 38سالہ اس عظیم سفر میں قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے امت مسلمہ کو سینکڑوں موضوعات پر ایک ہزار کتب کا ذخیرہ دیا۔ انسانی فلاح و بہبود کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، آغوش اور بیت الزھراء جیسے انسانی خدمت کے عظیم ادارے قائم کیے جن سے سالانہ لاکھوں مستحقین مستفید ہورہے ہیں۔38 ویں یوم تاسیس پر مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف شعبہ جات کی طرف سے کیک کاٹا گیابریگیڈئر(ر) محمد اقبال ،جی ایم ملک، رفیق نجم،ساجد بھٹی، امجد علی شاہ ،جواد حامد،شہزاد رسول،سہیل رضا،مظہر علوی، عرفان یوسف،علامہ امداد اللہ قادری،سید فرحت حسین شاہ نے 38 ویں یوم تاسیس پر کارکنوں کو مبارکباد دی۔