News - 18 Oct - 2017 - 7

ایم ایس ایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں طلبہ رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ، ممبر شپ کیمپ بھی لگائے گئے

Published : Oct 18, 2017

مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے زیر اہتمام ملک بھر طلبہ رابطہ مہم کامیابی سے جاری ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں ممبر شپ کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں ۔گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کامرس کالج کے سامنے ممبر شپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف اور صدر سنٹرل پنجاب میاں عنصر محمود نے ممبر شپ کیمپ میں خصوصی شرکت کی۔ کثیر تعداد میں طلبہ نے ایم ایس ایم کی ممبر شپ حاصل کی۔ ایم ایس ایم پاکپتن کے زیر اہتمام طلبہ رابطہ مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ فریدیہ ڈگری کالج پاکپتن کے سامنے ممبر شپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔طلبہ کی کثیر تعداد نے ایم ایس ایم میں شمولیت اختیار کی۔صدر ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب میاں عنصر محمود نے کیمپ میں خصوصی شرکت کی۔ ایم ایس ایم تلہ گنگ ڈسٹرکٹ چکوال کے زیر اہتمام طلبہ رابطہ مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج تلہ گنگ کے سامنے ممبر شپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔طلبہ کی کثیر تعداد نے ایم ایس ایم میں شمولیت اختیار کی۔مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف اور صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب قاضی احسن نے کیمپ میں خصوصی شرکت کی۔کامیاب کیمپ کے انعقاد پر مدثر حیات بھائی صدر ایم ایس ایم تلہ گنگ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ طلبہ رابطہ مہم کے سلسلے میں ایم ایس ایم لیّہ کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج لیّہ کے سامنے ممبر شپ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے ممبر شپ لی۔ احسن ایاز کھیتران ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان نے کیمپ میں خصوصی شرکت کی ۔

 

 

Image may contain: 3 people, people smiling, crowd and outdoor

 

Image may contain: 3 people, people standing and outdoor

 

Image may contain: 3 people, outdoor

 

Image may contain: 1 person, standing

 

Image may contain: 8 people, outdoor

 

Image may contain: 4 people, tree and outdoor