News - 23 Oct - 2017 - 1

نواز شریف کو گرفتارکر کے نام ای سی ایل میں ڈالا جائے : ڈاکٹر طاہر القادری کا مطالبہ

Published : Oct 23, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نواز شریف کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ سربراہ عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ کرپشن ریفرنسز کے فیصلوں تک نواز شریف اور شہباز دونوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔ نواز، شہباز دونوں قاتل ،قومی مجرم اور ہر جرم میں برابر کے حصہ دار ہیں، انہیں رعایت دینے کا مطلب آئین، عدلیہ سے کھلا انحراف اور ملک و قوم سے غداری ہو گی ۔ 2014 ء کے دھرنے میں اشرافیہ کی معاشی دہشت گردی، قتل و غارت گری اور لوٹ کھسوٹ کی جو نشاندہی کی تھی آج دنیا بھر سے اس کے ثبوت آرہے ہیں، فرد جرم ہمارے موقف کی توثیق ہے۔