News - 23 Oct - 2017 - 2

سلامتی کے اداروں کے خلاف زہر اگلنا آزادی اظہار نہیں بغاوت ہے : خرم نواز گنڈا پور کی عوامی تحریک کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ملک دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت

Published : Oct 23, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے عوامی تحریک کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ملک دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔ خرم نواز گنڈا پور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فوج ،عدلیہ نظریہ پاکستان کے خلاف منفی مہم چلانا اور ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلنا آزادی اظہار نہیں ریاست کے خلاف اعلان جنگ اور کھلی بغاوت ہے۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف غیر ملکی قوتوں کے ایما پر پراپیگنڈا کرنے والے تمام عناصر اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کیا جائے۔ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف منفی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کیلئے نواز شریف کے مقرر کردہ وزیرداخلہ احسن اقبال کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔