News - 23 Oct - 2017 - 3

عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام اجلاس، نیشنل یوتھ الائنس بنانے کا اعلان، انتہا پسندی، کرپشن، بیروزگاری کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی جائیگی : اجلاس میں فیصلہ

Published : Oct 23, 2017

گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں 20مذہبی و سیاسی جماعتوں کے یوتھ ونگز اور طلباء تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں نیشنل یوتھ الائنس کا اعلان اور انتہا پسندی، کرپشن اوربے روزگاری کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کیا گیا ۔ تمام جماعتوں کے یوتھ رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یوتھ قیادت کی پروموشن ، کیرئیر کونسلنگ، انہیں انتہا پسندی سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور سیمینارز کے انعقاد، کانفرنسز اور ٹریننگ ورکشاپ کے ذریعے آگاہی مہم چلائی جائے گی ۔ نیشنل یوتھ الائنس کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے 20 رکنی یوتھ کونسل قائم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔