News - 23 Oct - 2017 - 4

عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی انتخابات ، مشاق احمد صدر، راؤ کامران جنرل سیکرٹری منتخب

Published : Oct 23, 2017

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں آئندہ چار سال کے لئے مشتاق احمد کو بطورصدر اور راؤ کامران محمود کو جنرل سکریٹری منتخب کردیا گیا ہے ۔عوامی تحریک کراچی کے عہدیداران اور کارکنان نے نو منتخب قائدین کو مبارکباد پیش کی۔نومنتخب قائدین نے کراچی میں پاکستان عوامی تحریک کوگراس روٹ لیول تک منظم کرنے ، سیاسی بنیادوں پر استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لئے جدوجہد سمیت پاکستان کو ایک حقیقی فلاحی ریاست بنانے کا عزم کیا ۔