News - 23 Oct - 2017 - 5

مرکزی نطامت تربیت کے زیراہتمام ملک بھر میں عرفان القرآن کورسز کا سلسلہ جاری ، فکری ، نظریاتی اورتحریکی تربیت کے حوالے سے خصوصی کیمپ کا انعقاد

Published : Oct 23, 2017

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے تحت ملک بھر میں عرفان القرآن کورس کا سلسلہ جاری ہیں۔ جن میں تربیت یافتہ معلمین اور معلمات تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔گزشتہ روز منہا ج ٹریننگ اکیڈمی آغوش کمپلیکس اور ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں جاری عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔ جبکہ دینہ میں فکری ، نظریاتی اورتحریکی تربیت کے حوالے سے خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔کیمپ میں مرکزی نظامت تربیت سےنائب ناظم اعلی تربیت ، پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری ، علامہ محمد منہاج الدین قادری اور علامہ محمود مسعود قادری نے خصوصی شرکت کی ۔