News - 24 Oct - 2017 - 1

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں سے ملاقات ، اہم امورپر تبادلہ خیال

Published : Oct 24, 2017

تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے سنیئر رہنماؤں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن نوجوانوں کو فکری اعتبار سے منتشر کرنے والے نام نہاد دانشوروں اور نیم حکیموں کے مذموم حملوں سے بچا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے پوری دنیا میں علم کے کلچر کوعام کیا اور دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کے عالمگیر فروغ پر محنت کی ۔