News - 8 Nov - 2017 - 3

منہاج القرآن یوتھ لیگ کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، یوتھ لیگ کا یوم تاسیس 30 نومبر کو ہو گا

Published :Nov 8, 2017

منہا ج القرآن یوتھ لیگ کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے کی.اجلاس میں منصور اعوان ،ملک وقار، عصمت علی، شعیب مغل، انعام مصطفوی اور علی رضا بھی موجود تھے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوتھ لیگ کا 29 واں یوم تاسیس 30 نومبر کو ہوگا ۔اس حوالے سے رواں ماہ ملک بھر میں ضلعی و تحصیلی سطح پر تکمیل پاکستان یوتھ کنونشنز سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہونگی ۔