News - 8 Nov - 2017 - 6

شمالی پنجاب میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کے حوالے سے تکمیل پاکستان یوتھ کنونشنز کا آغاز •

Published :Nov 8, 2017

منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع خوشاب کی تحصیل کٹھہ سگرال کے زیر اہتمام تکمیل پاکستان یوتھ کنونشن کا انعقاد ہوا, جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.کنونشن میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و نگران شمالی پنجاب محمد انعام مصطفوی اور عمر قریشی مرکزی نائب صدر ماہ ج القرآن یوتھ لیگ نے خصوصی شرکت کی ۔مرکزی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم کا پاکستان 70سال سے اپنی تکمیل کا منتظر ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں اٹھیں اور اس دھرتی پر انقلاب کا سویرا طلوع کرنے کے لیے جدوجہد کریں تاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان اپنے پایا تکمیل کو پہنچ سکے.