News - 8 Nov - 2017 - 7

نظامت تربیت اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے ایجوکیشن لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

Published :Nov 8, 2017

مرکزی نظامت تربیت اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد آ غوش کمپلیکس میں کیا گیا جس میں مرکزی ادارہ جات کے سٹاف نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ میں اساتذہ کی علمی وتعلیمی ، دینی و اخلاقی اور فکری و نظریاتی تربیت کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں ناظم تریت محترم غلام مرتضی علوی ، نائب نا ظم تربیت محترم محمد منہاج الدین قادری اور مرکزی کوآرڈینیٹر کورسز محترم محمود مسعود قادری نے لیکچرزدئیے۔