News - 13 Nov - 2017 - 1

ڈاکٹر طاہرالقادری کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے گفتگو: اللہ پر توکل کے باعث سمجھتا ہوں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم کیفر کردار کو پہنچیں گے

Published :Nov 13, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیتے وقت اگر حکومتی وکلاء معزز ججز کے چیمبر میں بیٹھیں تو شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو بھی بٹھایا جائے ۔ اشرافیہ عبرت  ناک ا نجام سے دوچار ہو گی۔ اللہ پر توکل کے باعث سمجھتا ہوں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم کیفر کردار کو پہنچیں گے۔