News - 13 Nov - 2017 - 2

منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام : دو روزہ’’ عالمی امن میں مذاہب کا کردار‘‘ کانفرنس ہر فرد پیس ایجنٹ بنے منہاج یونیورسٹی کی عالمی کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ


Published :Nov 13, 2017

منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام دو روزہ’’ عالمی امن میں مذاہب کا کردار ‘‘کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم غوری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کانفرنس کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی ،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔کانفرنس میں بین الاقوامی سکالرز نے شرکت کی ۔کانفرنس کے میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کی گئی اور عالمی امن کے فروغ کیلئے بین المذاہب مکالمہ کی ضرورت پر زور دیا گیا،اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوسائٹی کا ہر فرد پیس ایجنٹ کا کردار ادا کرے ،اعلامیہ میں مذہب کے نام پر دہشتگردی کا واویلا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی گئی ۔کانفرنس کے اختتام پر منہاج یونیورسٹی کی طرف سے بین الاقوامی سکالرز کو یادگاری شیلڈز دی گئیں ۔معزز مہمانوں نے منہاج القرآن اور منہاج یونیورسٹی کی علم اور امن کیلئے خدمات کو سراہا۔