News - 13 Nov - 2017 - 4

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کے حوالے سے تکمیل پاکستان یوتھ کنونشنز کا سلسلہ جاری

Published :Nov 13, 2017

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کے حوالے سے ملک بھر میں تکمیل پاکستان یوتھ کنونشنزکا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز منصور قاسم اعوان کی زیر صدارت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تکمیل پاکستان یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو تکمیل پاکستان کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے ۔