News - 13 Nov - 2017 - 5

منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام ساتویں سالانہ سیدہ زینب ؓ کانفرنس کا انعقاد خواتین کی بڑی تعد اد شریک

Published :Nov 13, 2017

منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام ساتویں سالانہ سیدہ زینب ؓ کانفرنس ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔کانفرنس کی صدارت آمنہ ہاشمی نے کی ۔کانفرنس میں لاہور سے معروف سکالر نرید فاطمہ نے خصوصی خطاب کیا ۔ کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی رہنما شہناز لودھی،تحریک انصاف کی رہنما قربان فاطمہ،غزل غازی،مسلم لیگ ق کی رہنما یاسمین خاکوانی،سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کی رہنما عابدہ بخاری ، جماعت اسلامی،مجلس وحدت المسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔