News - 14 Nov - 2017 - 1

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام ورکر کنونشن قاضی زاہد حسین کا خصوصی خطاب

Published :Nov 14, 2017

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔کنونشن سے عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نا امید نہیں ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہونگے ۔ اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کے منتظر ہیں ۔ ملک کے مسائل کا حل نظام کی تبدیلی،احتساب،اصلاحات اور پھر انتخابات میں ہے۔ قاضی زاہد حسین کا مزید کہنا تھا کہ ،،،پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد ووٹ کیلئے نہیں بلکہ قوم کے شعور کو بیدار کرنے اور ملک میں حقیقی اصلاحات کیلئے ہے۔