News - 14 Nov - 2017 - 2

عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس حکومت ختم نبوت کا قانون بدلنے کی مجرم ہے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے اجلاس میں مطالبہ

Published :Nov 14, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ختم نبوت کا قانون بدلنے کی مجرم ہے ۔قانون بحال اور ایمان کی اساس پر حملہ کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ نواز شریف نے ریلیف کیلئے غیر ملکی قوتوں کے ایما ءپر ختم نبوت کا قانون ختم کروایا ۔حلف میں تبدیلی اور بحالی ڈرامہ تھی ۔اصل جرم 7 سی اور 7 بی کو ختم کرنا ہے ۔