News - 14 Nov - 2017 - 3

کرپشن کے بے تاج بادشاہ اپنے خلاف فیصلہ آنے پر عدلیہ کی تضحیک کررہے ہیں ، گرفت ہونی چاہیے چوہدری فیاض احمد وڑائچ

Published :Nov 14, 2017

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ اپنے خلاف فیصلہ آنے پر عدلیہ کی تضحیک کررہے ہیں جس پر انکی گرفت ہونی چاہیے۔ نون لیگ کو یہ بات باور کرلینی چاہیے کہ پاکستان سے شریف خاندان کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوچکی ہے۔ پوری قوم کرپشن اور ظلم کے خلاف متحد ہے اور ملکی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب چاہتی ہے۔