News - 14 Nov - 2017 - 5

مہنگائی کا طوفان پھر آنے کو تیار عوامی تحریک کے رہنماؤں کا بجلی،گیس ،پٹرول،پیاز،ٹماٹر اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ پر تشویش کا اظہار

Published :Nov 14, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں  کا اپنے مشترکہ بیان  میں کہنا ہے کہ ،،،نا اہل کی باقیات عوام سے بدلہ لے رہی ہے ۔رہنماؤں نے  بجلی،گیس ،پٹرول،پیاز،ٹماٹر،سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بجلی،گیس اور  پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ بالخصوص مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 50 فی صد کمی کی جائے کیونکہ آج بھی 50فی صد سے زائد آبادی گیس کی سہولت سے محروم ہے اور زیادہ تر کھانے پکانے کیلئے مٹی کے تیل پر انحصار کیا جاتا ہے۔ قیمتیں بڑھا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ مت کیا جائے ۔