News - 14 Nov - 2017 - 6

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی سیالکوٹ میں اہم پریس کانفرنس

Published :Nov 14, 2017

گزشتہ روز منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے سیالکوٹ میں اہم پریس کانفرنس کی ۔کانفرنس میں مظہر محمود علوی کا کہنا تھا کہ نوجوان تبدیلی کا اصل محرک ہیں۔ منا ج القرآن یوتھ لیگ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں پچھلے 29 سالوں سے نوجوانوں کو ملک و قوم کے لئے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار کررہی ہے۔ یوتھ لیگ کے تیار کردہ نوجوانوں نے قومی سطح پر ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد اور انتہاپسندانہ سوچ کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔