News - 15 Nov - 2017 - 1

عوامی تحریک کے وکلاء کا ہنگامی اجلاس ماڈل ٹاؤن کمیشن رپورٹ بروقت جمع نہ کروانے پر معزز بنچ کی جانب سے اظہار برہمی ، آئندہ سماعت 16 نومبر کو ہو گی۔

Published :Nov 15, 2017

گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کی ۔ اجلاس میں نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، محمد ناصر اقبال ایڈووکیٹ، اشتیاق ممکا ایڈووکیٹ، مستغیث جواد حامد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی اور دیگر رہنما شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ شریف برادران عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔14 نومبر کو جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر حکومت نے بروقت رپورٹ جمع نہیں کروائی جس پر معزز بنچ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ ہمیں قوی امید ہے کہ حکومتی اپیل مسترد ہو گی اور جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم آئے گا۔خرم نواز گنڈا پور نے مزید کہا کہ آئندہ سماعت 16 نومبر کو ہورہی ہے ۔