News - 15 Nov - 2017 - 3

جسٹس باقر نجفی رپورٹ ’’شریفوں‘‘کے گلے کا پھندا ثابت ہوگی، تکبر ہی انکے خاتمے کا سبب بنے گا: سردار سیف اللہ خان

Published :Nov 15, 2017

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کا جسٹس باقر نجفی رپورٹ طلب کرنا انصاف کی طرف پیش رفت ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ جسٹس باقر نجفی رپورٹ ’’شریفوں ‘‘ کے گلے کا پھندا ثابت ہوگی۔ماڈل ٹاؤ ن میں قتل عام کرنے والوں کو پوری دنیا پہچانتی ہے۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کرنے والے نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔