News - 16 Nov - 2017 - 1

جاتی امراء کوایوان وزیراعلیٰ ڈکلیئرکرناغیرقانونی ہے اقدام عدالت میں چیلنج کریں گے : خرم نواز گنڈا پور

Published :Nov 16, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ  نا اہل نواز شریف کے لیے قاتل شہباز شریف نے جاتی امراء کو ایوان وزیر اعلیٰ ڈکلیئر کر کےقومی خزانے کے ساتھ ایک اور ڈکیتی کی ہے ۔ نواز شریف کو سرکاری سیکیورٹی دے کر شہباز شریف نے جرم کیا ۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے پر صرف عوام کا حق ہے نہ کہ نواز شریف کا ۔  نواز شریف اربوں کھربوں کی لوٹ مار کے پیسوں سے اپنا تحفط کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاتی امراء کو ایوان وزیر اعلیٰ قرا ر دینا غیر قانونی ہے ،اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے ۔  ڈاکو اپنی حفاظت کے نام پر جاتے جاتے بھی خزانے پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں ۔ نا اہل ٹولہ ملک اور خزانے کی جان چھوڑ دے ۔