News - 17 Nov - 2017 - 1

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی مزید سماعت21 نومبر کو ہوگی

Published :Nov 17, 2017

گزشتہ روزانسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس پر باضابطہ ٹرائل ہوا۔شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے وکلاء اور مستغیث جواد حامد نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے پرتشدد واقعات پر مبنی 8 سو سی ڈیز، 90 ہزار دھمکی آمیز بیانات کی کاپیاں اور قتل و غارت گری میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کی  7 ہزار تصاویرکیں۔ جن میں قتل و غارت گری میں ملوث پولیس افسران و اہلکار صاف دکھائی دے رہے ہیں ۔پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء سانحہ سے متعلق ثبوت  دو گاڑیوں میں لائے۔ ثبوتوں کے ڈھیر دیکھ کر ملزم اہلکار ہکے بکے رہ گئے۔ اے ٹی سی میں مزید سماعت 23 نومبر کو ہو گی۔