News - 17 Nov - 2017 - 2

خرم نواز گنڈا پور اور سہیل احمد رضا کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات سیاسی،سماجی اور مذہبی امور پر تبادلہ خیال

Published :Nov 17, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ا ور ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز ،سہیل احمد رضا نے لاہور میں ایرانی قونصل  جنرل آقائے مجید صادقی دولت آبادی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے ایرانی قونصل جنرل سے ایران میں آنیوالے حالیہ زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیااور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی۔خرم نواز گنڈا پور اور آقائے مجید صادقی دولت آبادی نے پاک ایران کے تعلقات کے فروغ اور مختلف سیاسی،سماجی اور مذہبی امور پر بھی  تبادلہ خیال کیا۔