News - 21 Nov - 2017 - 3

منہاج القرآن ویمن لیگ کے تین رکنی وفد کا گوجرانوالہ کا دورہ

Published :Nov 21, 2017

منہاج القرآن ویمن لیگ کے تین رکنی وفد نے گوجرانوالہ میں  ویمن لیگ کے زیر انتظام چلنے والے فلاحی اداروں کا دورہ کیا۔ وفد میں مرکزی صدر ویمن لیگ محترمہ فرح ناز , ڈائریکٹر وائس محترمہ شاہدہ مغل اور ڈپٹی ڈائریکٹر وائس محترمہ ثناء وحید شامل تھیں ۔ دورے کے دوران  فلاحی اداروں کی تشکیلِ نو کے جدید طریقہ کار پر پلاننگ کی گئی ۔مرکزی وفد نے ویمن لیگ گوجرانوالہ کی معیت میں ایک فلاحی  ادارے کا افتتاح بھی  کیا ۔