News - 21 Nov - 2017 - 8

عدلیہ کے معزز ججوں کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے نااہل سابق وزیراعظم کو گرفتار کیا جائے چوہدری فیاض احمد

Published :Nov 21, 2017

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ حکمران اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن ہیں۔یہ اداروں کو بدنام کرکے جمہوریت پر شب خون مارنا چاہتے ہیں تاکہ سیاسی شہید بن کر عوام کے سامنے اپنی مظلومیت کا رونا روسکیں۔پوری دنیا جانتی ہے کہ شریف خاندان نے صرف چوری نہیں کی بلکہ ڈاکہ ڈالا ہے اور اسی کرپشن کی وجہ سے ان کا پورا خاندان اورسہولت کار عدالتوں میں کیسز کا سامنا کررہے ہیں۔ عدلیہ کے معزز ججوں کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پرسابق نااہل وزیراعظم کو فوری گرفتا ر کیا جائے۔