News - 21 Nov - 2017 - 9

منہاج کالج برائے خواتین کے زیراہتمام سہہ روزہ نفلی اعتکاف، اساتذہ اور اسکالرز کی شرکت

Published :Nov 21, 2017

منہاج کالج برائے خواتین ، ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام تین روزہ روحانی و تربیتی نفلی اعتکاف ’’ایام العلم و والعمل‘‘ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہوا۔ اعتکاف میں خواتین اساتذہ اور اسکالرز نے بھر پور شرکت کی۔ تین روزہ اعتکاف کو یوم العلم، یوم العمل اور یوم الدعوۃ کی نشستوں میں تقسیم کیا گیا۔ جس میں تربیتی لیکچرز اور محفل ذکر و نعت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا ۔