News Dec 4, 2017 - 7

مسٹرمانڈلا منڈیلا اور جنوبی افریقہ سے آنے والے دیگر مہمانوں کا آغوش کا دورہ

Published :Dec 04, 2017

منہاج القرآن کی دعوت پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے مہمان نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا نے جنوبی افریقہ سے آئے دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ آغوش اور آغوش گرائمر سکول کا وزٹ کیا ۔ اس دورہ میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ہمراہ  ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر سید امجد علی شاہ اور ڈائریکٹر آغوش ڈاکٹر نعیم مشتاق اور دیگر قائدین نے بھی میزبانی کی  ۔ ڈائریکٹر آغوش ڈاکٹر نعیم مشتاق نے مہانوں کو  آغوش پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔