News Dec 5, 2017 - 2

سانحہ ماڈل ٹاؤ ن کا قتل عام حکمرانوں کیلئے پھانسی کا پھندا بننے والا ہے ، ہم عدلیہ سے انصاف کے منتظر ہیں : قاضی زاہد حسین

Published :Dec 05, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام کے خلاف ہم نے پسپائی اختیار نہیں کی بلکہ حکمت عملی بدلی ہے ۔ اپنے کسی نعرے کو نہیں بھولے۔ ہم شہدائے ماڈل ٹاؤن کا قصاص بھی لیں گے اور ملک میں کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد کو بھی منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے منظر عام پر آنے سے ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کرنے والوں کے چہرے سے نقاب اترے گا اور وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہونگے۔