News Dec 5, 2017 - 4

آئین کے آرٹیکل 19اے کے تحت جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ ورثاء کا بنیادی حق ہے : خرم نواز گنڈاپور

Published :Dec 05, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ امید ہے آج جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے حکومتی اپیل پرمحفوظ فیصلہ مظلوموں اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے حق میں آئے گا۔ آئین کے آرٹیکل 19A کے تحت جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ ورثاء کا بنیادی حق ہے۔ ساڑھے تین سال کا ہر دن انصاف کیلئے عدلیہ کے فلورپر قانونی جدوجہد کی۔ کسی بھی مرحلے پر قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔ عوامی تحریک کے سینئر رہنما اور وکلاء فیصلہ سننے عدالت پہنچ گئے ہیں ۔